English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی، افریقہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا: وزیر خارجہ چاوش اولو

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم افریقہ یونین اور افریقی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

چاوش اولو نے انقرہ میں افریقہ یونین کے سربراہ موسیٰ فقی محمد کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے ترکی اور افریقہ یونین کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور افریقہ کے حالات و علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی۔افریقہ یونین شراکت داری سربراہی اجلاس 17 تا 18 دسمبر کو متوقع ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ اجلاس نہایت کامیاب رہے، صدر ایردوان کے واضح احکامات ہیں، اس اجلاس کا گذشتہ تمام اجلاسوں سے زیادہ کامیاب رہنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ اجلاس کی کامیابی کے لئَ ہم اپنے تمام امکانات کو استعمال کریں گے۔ 21 تا 22 اکتوبر کو ہم استنبول میں تیسرے ترکی۔افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم افریقہ کو کورونا وائرس ویکسین کی امداد فراہم کریں گے اس کے علاوہ متعدد شعبوں میں ٹھوس اقدامات کرنا جاری رکھیں گے۔ یعنی بحیثیت ترکی ہم افریقہ یونین اور افریقی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے