English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: موسمِ بہار آپریشنوں میں 127 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے

القمر

ترک مسلح افواج کی طرف سے موسمِ بہار کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں 127 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے، ان میں سے 39 دہشت گرد، تنظیم کے نام نہاد منتظم تھے۔

ایرن آپریشن کے دائرہ کار میں 15 اپریل 2021 سے شروع کئے گئے آپریشنوں کے موسمِ بہار۔ موسمِ گرما دورانیے کو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے 4 ریڈ کیٹیگری سے، ایک بلیو ، 2 سبز، 10 اورنج، 17 گرے اور 5 کیٹیگری سے باہر 39 سرغناوں سمیت کُل 127 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں 402 پناہ گاہوں، غاروں اور زیرِ زمین ڈپووں سے 242 بارودی سرنگوں، دیسی ساختہ بموں، 271 عدد اسلحہ، 258 دستی بموں، 632 گیس سیلنڈروں اور 13 ٹن خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سامان کو تحویل میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے