عراق کے قندیل کے علاقے میں ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے کرکوک کے علاقے کے نام نہاد سرغنہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) اور ترک مسلح افواج دہشت گرد جس کا خفیہ کود "دیلیل سیرت” تھا کے قندیل میں موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن میں دہشت گرد دلیل سیرت کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
دہشت گرد ، جو 2015 میں شام کے شہر عفرین میں عام شہریوں کے خلاف PKK/KCK کی کئی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تھا ، 2016 میں عراق کے شہر کرکوک میں دوسرے ممالک سے گولہ بارود خریدتے ہوئے ترکی کے خلاف حملوں میں استعما ل کرتا تھا۔
دہشت گرد جو اپنی دہشت گرد تنظیم کی انٹیلی جنس سرگرمیاں بھی منظم کرتا تھا قندیل کے علاقے میں نام نہاد سرغنہ کے طور پر بھی فرائض ادا کررہا تھا۔
