English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا اور کہا کہ میں نے الحمداللہ تین سال تک پارٹی کی بہترین طریقے سے صدارت کی، پارٹی کے چیف آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور کاکڑ جلد آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر پارٹی کے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں۔

ان کے استعفی کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کی سربراہی میں طلب کیا گیا ہے جس میں میر جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی اور نصیب اللہ بازئی پر مشتمل اعلیٰ مشاورتی کمیٹی شرکت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے