ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

حب: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گوادر،اورماڑہ، کنڈ ملیر، ڈام اور گڈانی میں ایمرجنسی سیل قائم کیے گئے ہیں جب کہ چیئرمین بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

ادھر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بھی کام بند کردیا گیا ہے، ماہی گیروں پر سمندر میں جانے کی 3اکتوبر تک پابندی عائد ہے، گوادر جیٹی سے ماہی گیروں کی کشتیاں محفوظ مقام پر منتقل کردی گئیں۔

دوسرسی جانب سمندری كٹاؤ علاقے كے رہائشی اور وارڈ نمبر 6 كی نئی آبادی جو بالكل سمندر كے كنارے رہائش پذير ہیں انہيں ضلعی انتظاميہ كی جانب سے الرٹ جاری كرديا گيا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں