English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور کے اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

القمر

 پشاور: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر پشاور کے مختلف اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق اسکولوں میں طلباء کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔

کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ عوام کورونا ویکسین لگوانے میں حکومت و انتظامیہ سے تعاون کریں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے