English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے نجی بینک سے 20 کروڑ روپے لوٹنے والے 3 ملزمان پشاور سے گرفتار

القمر

کراچی / پشاور: تھانہ تہکال پولیس نے کراچی کے نجی بینک کے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے تجارتی حب کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کو پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی طور پر ان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار

پولیس حکام نے  بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سلمان، محمد ساجد اور محمد امین شامل ہیں، ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ لوٹی گئی رقم پشاور میں کاروبار کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان نےرواں برس  10 اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی لوٹی تھی، واردات میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شریک تھا، اور اس واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس 10 اگست کو کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی، آئی آئی چندریگرروڈ پر گارڈز کچھ  رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے