English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر داخلہ کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ

القمر

 کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، اس موقع پر شیخ رشید کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوسبمیرین حمزہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا، وزیر داخلہ نے سبمیرین کے مختلف حصے دیکھے اور نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے