ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این پی كا جام كمال حكومت كی بھرپورحمایت كا فیصلہ، ذرائع

 کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ نے جام كمال حكومت كی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) نے وزیراعلیٰ جام كمال كی حمایت كرتے ہوئے ان كا بھر پور ساتھ دینے كا فیصلہ كیا ہے۔ ذرائع كے مطابق عوامی نیشنل پارٹی كے دور روزہ صوبائی مجلس عاملہ كے اجلاس میں بلوچستان كی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیل سے بحث ومباحثہ ہوا۔

اجلاس میں جام كمال حكومت كے اتحادی ہونے كے ناطے اے این پی كے ساتھ تین سال كے دوران وزیراعلیٰ جام كمال كی جانب سے كئے گئے وعدے پورے كرنے كو خوش آئند قرار دیا گیا۔ جس کی بنیاد پر اتفاق رائے سے موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعلیٰ جام كمال كی مكمل حمایت كا فیصلہ كیا گیا۔

واضح رہے كہ اے این پی كی صوبائی مجلس عاملہ كے اس دوروزہ اجلاس كی صدارت پارٹی كے صوبائی صدر وركن صوبائی اسمبلی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچكزئی كررہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں