English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں، ناراض اراکین

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان میں بی اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کااجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر مشاورت کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 8، پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ایک ایک رکن نے شرکت کی۔

اجلاس میں شامل ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مطالبات سے دستبردارہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہمیں وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں، اور اس بات پر ہم سب ساتھی متحد ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ہے، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے