English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

القمر

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جب کہ فیاض الحسن ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر ملنے کے بعد بھی کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

صحافیوں کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھےعہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، مجھے یہ خبر آپ سے پتہ چل رہی ہے، تاہم مجھے کوئی پریشانی نہیں، کیا میرے چہرے پر کوئی ہٹائے جانے کا غم نظر آرہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ وزیر اعلی عثمان بزدار کا اختیار ہے جس کو چاہیں ترجمان بنائیں، میں اچھی ترجمانی نہیں کرسکا، حسان خاور زیادہ اچھے طریقے سے ترجمانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو 2 بار وزیر اطلاعات سے اور تیسری بار ترجمان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے