امریکہ نے گزشتہ چار سالوں میں پہلی مرتبہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، گزشتہ سال تیس ستمبر تک واشنگٹن کے پاس تین ہزار سات سو پچاس جوہری ہتھیار موجود تھے۔ یہ تعداد ستمبر دو ہزار سترہ کے مقابلے میں امریکی نیوکلیئر وار ہیڈز کی تعداد میں بہتر کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔
امریکہ کے پاس جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد سن دو ہزار تین تک دس ہزار سے زائد ہوا کرتی تھی جبکہ انیس سو سڑسٹھ میں جب سرد جنگ عروج پر تھی، امریکہ کے پاس تیس ہزار سے زائد جوہری وار ہیڈز ہوتے تھے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے اعداد و شمار کو عسکری راز قرار دیا تھا۔
دوسری طرف موجودہ صدر جو بائیڈن کی حکومت روس کے ساتھ تخفیف اسلحہ سے متعلق بات چیت میں آسانی کے لیے شفافیت کو ترجیح دیتی ہے۔
