English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے، جن کا کام صرف رونا ہے، فواد چوہدری

القمر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے جن کا کام صرف رونا ہے، نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کی اکثر تجاویز اسی آرڈیننس میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا نیب آرڈیننس پر جو تنقید کر رہے ہیں ان کی اکثر ترامیم اسی آرڈیننس کا حصہ ہیں، کسی کو اعتراض ہے تو وہ پارلیمنٹ میں لے آئے، پی ٹی آئی اس نیب آرڈیننس کے پیچھے کھڑی ہے، اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے، اس کا کام صرف رونا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ منسوخ ہونے پر پوری دنیا کے کرکٹرز اور لوگوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی جس پر ان کے مشکور ہیں، بھارت نے اس دورہ کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ بھی پاکستان آنا چاہ رہی ہے اور انگلینڈ نے اپنی سیریز کنفرم کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اتوار کو سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے اور عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکا آغاز اور افتتاح کریں گے، اس خطاب کی تقریب پاکستان تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیمیں براہ راست دکھائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے