ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، وزیراعلیٰ جام کمال کیلیے 24 گھنٹے انتہائی اہم

 کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہوگئے، اجلاس میں تمام قانونی کارروائی اور تمام پہلوؤں پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفی کے بغیر کوئی بات نہہں ہوسکتی۔ یاد رہے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے ایک ہفتے قبل چیئرمین سیںٹ کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں