English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

القمر

 کراچی: صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور12 سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی کورونا ویکسی نیشن لازمی کروانے کے احکامات جاری کردئیے۔

محکمہ اسکول و کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول و کالجز کے سربراہان اور انتظامیہ  کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی کروانے اور طالب علموں کی100 فیصد  حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل 11 اکتوبر سے شروع اور 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے، جس کی جانچ کے لیے انتظامی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کریں گی، 31 اکتوبر کے بعد 12 سال یا اس سے زائد عمر کے کسی طلباء کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر متعلقہ اسکول و کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 سال کی عمر کے طلبا کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔ اب 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے