English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھری جی اور4 جی صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ

القمر

 اسلام آباد: پاکستان میں تھری اورفور جی صارفین کی تعداد میں 15 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق جولائی 2021 کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 10 کروڑ 1 لاکھ 59 ہزار تھی۔ جو اگست کے اختتام تک بڑھ کر 10 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔

اس طرح ایک ماہ کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں 15 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ریکارٖ ڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2021 کے مقابلہ میں اگست 2021 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد6 لاکھ 70 ہزار کے اضافہ کے بعد 18 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 18 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے