English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محبوبہ کی بارات کے دن نوجوان کی گھر میں گھس کر فائرنگ اور خودکشی

القمر

عارف والا: نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں قتل اور مبینہ طور پر نوجوان نے خودکشی بھی کرلی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عارف والہ کے علاقے قبولہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی، اور بعدازاں ملزم کی لاش بھی برآمد ہوگئی۔

ایس ایچ او تھانہ رانا عمران کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود جھگیاں موضع چوغطہ میں پیش آیا، جہاں ناصر نامی نوجوان اپنے محلہ کی ایک لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی، لڑکی کی آج بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی جاں بحق ہو گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد نوجوان کی لاش اس کے کوارٹر سے ملی، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، نوجوان نے ممکنہ طور پر گولی مار کر خود کشی کرلی ہے، گولی نوجوان کے سینے میں لگی، اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جب کہ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ رانا عمران لڑکی کی آج بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی ہو گئی، فائرنگ کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی، اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، پولیس ذرائع ناصر نامی نوجوان کی لاش اسکے کوارٹر سے ملی، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا،گولی نوجوان کے سینے میں لگی، پولیس ذرائع مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کر دی گئی، پولیس ذرائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے