ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراقی انتخابات: مقتدی الصدر کی تحریک آگے

عراق میں  گزشتہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی تحریک کو واضح برتری حاصل ہے۔

انتخابی کمیشن کے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق، نئی تین سو انتیس رکنی پارلیمان میں الصدر کی تحریک اب تک ستر سے زائد نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ ان انتخابات میں الصدر خود امیدوار نہیں تھے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کی تحریک نے یہ انتخاب جیت لیے ہیں۔

انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ وہ عراق میں نئی حکومت سازی کے عمل میں مداخلت سے باز رہیں۔

ملکی سیاسی قیادت کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں