ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور دوا پلا کر برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے وڈیوز بنالیتا تھا، اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز  کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں