English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ عمران خان سے ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر دیا۔ امین الحق نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور انتخابی اصلاحات پر ہمیں اعتماد میں لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپکا شکوہ جائز ہے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے