English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت سے ایک ماہ میں بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے ایک ماہ میں حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں سندھ حکومت ایک ماہ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بھی تمام ترامیم کا نوٹی فکیشن اور حلقہ بندیوں کے لیے مطلوبہ ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ ڈیٹا اور بروقت ترمیم کرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو مقدمہ دوبارہ سماعت کے لئے مقرر ہوگا، حکم پر عمل درآمد نہ ہو تو آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت سے بھی ایک ماہ میں حلقہ بندی اور قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب کرلیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے