English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 ربیع الاول تک گانے بجانے اور فلم دکھانے پر پابندی

القمر

 راولپنڈی: بارہ ربیع الاول کے احترام میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں فلم اور گانے دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

پابندی کا اطلاق 19 اکتوبر 12 ربیع الاول تک رہے گا، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شان رحمت العالمینﷺ تقریبات کے احترام میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میوزک اور فلم دکھانے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن کریم کی تلاوت، حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے