English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا غیرمعمولی اضافہ

القمر

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی دس گرام قیمت 1 لاکھ روپے تجاوز کرگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 51 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے