English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا 12 ربیع الاول کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

القمر

کراچی: حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 19 اکتوبر بروز منگل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب شہرقائد سمیت ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے جاری ہیں۔ اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھا ہے، جب کہ  ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے