ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کی طرف سے ادلب کے لئے 103 ٹرالر امدادی سامان

اقوام متحدہ کی طرف سے شام کے شہر ادلب کے دیہی علاقوں کے لئے 103 ٹرالروں پر مشتمل انسانی امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔

ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل ریحانلی میں واقع اقوام متحدہ کے ڈپو میں امدادی سامان کو، ترکی کے ٹرالروں سے شامی ٹرالروں میں منتقلی کے بعد، جیوزلی گیوزو کسٹم چوکی پر پہنچا دیا گیا۔

کسٹم چوکی پر ضروری کاروائی مکمل ہونے کے بعد کانوائے شام میں داخل ہو گیا ہے۔ یہاں انسانی امدادی سامان کو ادلب اور اس کے دیہی علاقوں کے شہریوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں