English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

القمر

 کراچی: گرین لائن بس سروس کے لیے مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ آج کراچی پہنچے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئوی اوشین نامی جہاز آج صبح 11 بج کر 40 منٹ کراچی پورٹ پہنچے گا۔ گزشتہ ماہ 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وفاقی حکومت کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا۔

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے