یمنی عوام کو خاندان نبوت سے خاص الفت ہے۔ اس قوم میں عشق رسول کی وہ تڑپ ہے جو کسی قوم میں نظر نہیں آتی، ہر سال لاکھوں، کروڑوں عاشقان رسول "لبيك يا رسول الله” کی گونج کے ساتھ میدان سجادیتے ہیں، بچوں اور بوڑھوں کی زبان پر صرف یارسول الله کا نعرہ سنائی دیتا ہے، جیسے ان کے دلوں میں عشقِ رسول و آل رسول علیهم السلام کا ایک دریا موجزن ہو۔
اگر اس عظیم قوم کے میلاد پر نظر دوڑائیں تو ان اموی ملوکیت کے پٹھوؤں، نمک خوار مفتیوں، حرمین کے تنخوادار پیش نمازوں اور تکفیری ملاؤں کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہیں، جو کہتے ہیں حوثی مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی حکمرانوں نے تو حرمین شریفین کی حرمت بھی پامال کر ڈالی، نجانے یہ کس منہ سے رکھوالے بنے بیٹھے ہیں؟

