English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تائیوان :عمارت میں آگ لگ گئی،درجنوں افراد ہلاک و زخمی

القمر

تائیوان میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر کے مطابق، 13 منزلوں پر مشتمل عمارت 40 سال پرانی تھی جو کہ  خستہ حالی کا شکار تھی جس کے نچلے حصے پر دکانیں بھی موجود تھیں۔

پولیس کا ماننا ہے کہ آگ رات 3 بجے پہلی منزل پر لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تاہم، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

امدادی حکام نے 4 گھنٹوں میں آگ پر پا لیا اور اب عمارت کا معائنہ جاری ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کریں اور آگ لگنے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے