کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان فضل محمود اور عبدالقادر کو پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیاہے۔اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیمرزکی حیثیت سے پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل ہوچکے ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے تحت پی سی بی کے ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اس عمل کے تحت پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے چند نامور کھلاڑیوں کی فہرست تشکیل دی۔ اس فہرست میں انہیں شامل کیا گیا جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے ہوئے کم از کم پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہو۔اس حوالے سے 13 رکنی آزاد ووٹنگ پینل میںآئی سی سی ہال آف فیم کے تین ارکان، پاکستان کے چار سابق کپتانوں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے چھ صحافیوں نے ووٹ کا استعمال کیا۔ایک انٹرنل آڈیٹر نے اس عمل کی نگرانی کی۔پی سی بی ہال آف فیم میں شامل آٹھ کھلاڑیوں (بشمول پاکستان سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چھ ہال آف فیمرز) کی باضابطہ شمولیت اس کرکٹ سیزن کے دوران کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی رمیزراجا نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فضل محمود اور عبدالقادر ، دو مختلف ادوارمیں کرکٹ کے لیجنڈز رہے ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو اپنے ساتھو ںاور مداحوں کی طرف سے پی سی بی ہال آف فمز میںشامل کرنا ان کی مقبولیت اور کھیل کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فضل محمود کی بہادری نے پاکستان کرکٹ کوابتدائی ایام میں نوجوانوں کے سامنے ایک قوت کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے نوجوانوں کو فاسٹ بولنگ کے لیے بھی متاثر کیا۔ جادوگر اسپنر عبدالقادر نے کلائی کے استعمال سے اسپن بولنگ کے ختم ہونے والے فن کو دوبارہ زندہ کاٹ۔انہوں نے کہا کہ فضل محمود اور عبدالقادر دوشاندار کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور عالمی کرکٹ کے شاندار سفیر بھی تھے۔
