ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدترین مہنگائی ووٹ کی عزت پامال کرنے کا نتیجہ ہے، مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی ووٹ کی عزت پامال کرنے کا نتیجہ ہے،عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ، حکمرانوں کو صرف اقتدار بچانے کی فکر ہے۔

سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے  ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ کٹھ پتلی ملک پر مسلط ہو تو ہرطرف نقصان ہوتا ہے،حکومت جانے کا پتہ چلتے ہی لوگ بھاگ جائیں گے،جب کسی کا بچہ بھوک سے اور دوائی نہ ملنے کی صورت میں مرتا ہے تو بددعائیں عمران خان کو ملتی ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام کی قسمت ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو لوٹے گھماتا ہے، جن بھوتوں سے فیصلے کراکر ملک کو آگ میں جھونک دیا ہے، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج مہنگائی سرچڑھ کر بول رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں