English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہلم کا نوجوان بیرون ملک جانے کے سپنے لیے جان کی بازی ہار گیا

القمر

جہلم کا رہائشی بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

جہلم کا رہائشی 27 سالہ نوجوان عمیر 7 ماہ قبل بیرون ملک میں سنہرے مستقبل کی خاطر سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا جس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ایجنٹوں نے مختلف اوقات میں 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے ایف آئی اے کو متعدد بار درخوست دی گئی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

اس پر لواحقین نے شدید اختجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کے ہماری درخواستوں کے باوجود اداروں نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی اور خاموش تماشائی بنے رہے جس کی بنا پر انسانی اسمگلر انتہائی متحرک ہوگئے ہیں اور ناجانے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے اور انسانی اسمگلروں کا یہ خونی کھیل بڑھتا ہی جا رہا ہے اس کی روک تھام میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کر رہا۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ دار ایجنٹ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے