English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنگو میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

القمر

 راولپنڈی: ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ نوجوان سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے