ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرٹ کو ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائیگا،رمیز راجا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے میرٹ ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائے گا۔ انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سینڑل پنجاب سے وابستہ کرکٹ کلبوں کے صدور سے ملاقات کی اور گراس روٹ کرکٹ پر اپنا پلان پیش کیا۔ ملاقات میں رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانے کی سوچ رکھنی چاہیے، میں اپنا کیرئیر چھوڑ کر کرکٹ ٹھیک کرنے اور عزت سے کام کرنے آیا ہوں، میں پی سی بی سے ایک پائی وصول نہیں کروں گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کلبز کے مسائل سے واقف ہوں، آپ لوگوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، سیدھا میرے کمرے میں آئیں، آپ لوگوں کی عزت کروں گا آپ مجھے عزت دیں، یہ حقیقت ہے کہ مسائل زیادہ ہیں، پچز اور کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں، کالج اور فرسٹ کلاس کرکٹ صرف آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں