ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا کل سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنےکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی،مظاہروں کا دورانیہ 2ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے۔

پی ڈی ایم کے  ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریگی، احتجاجی مظاہروں کے لیے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

  حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس جلد طلب کرکے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں شرکت کرینگے، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں