ویب ڈیسک —
بدھ کے روز جنوبی شام میں امریکی فورسز کے زیر استعمال ایک بیرونی چوکی پر مشتبہ ڈرون حملہ ہوا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے اسے ایک دانستہ اور مربوط حملہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر حملے میں بغیر پائلٹ کے فضائی نظام اور بالواسطہ فائرنگ دونوں کا استعمال کیا گیا۔
امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
یہ حملہ عراق اور اردن کے ساتھ واقع سرحد کے قریب شام کی التنف چوکی پر ہوا، جسے داعش کو شکست دینےکی کوشش کے سلسلے میں قائم کیا گیا تھا۔


[اس رپورٹ کے لئے کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس، ایجنسی فرانس پریس اور رائٹرز سے لی گئی ہیں]۔
