ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا اور فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے عصرانی اور خیرپورٹامیوالی میں فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی کی فیلڈ رینج پر مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ دیکھی اور میکانئزڈ دستوں کی جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے حقیقت پسندانہ تربیت ضروری ہے۔ اس سے قبل بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی تربیت کے اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں