
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے لیاؤننگ میں گیس کے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی دارالحکومت شنیاگ کے ایک ہوٹل میں گیس کا دھماکاہوا ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی 3 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ،جب کہ ارگرد کی عمارتیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ امدادی کاموں کے لئے 100 افراد سے زائد فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوع پر تعینات کردیا گیا۔