English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیلئے افتتاحی میچ جیتنا بہت اہم ہے، بریڈ ہوگ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلوں میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ جیتنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بابر اعظم ، محمد رضوان کی جوڑی بھارت کیلئے خطرہ بریڈ ہوگ نے ایک انٹرویو میں سیمی فائنل مں پہنچنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان اپنا پہلا میچ جیت جاتا ہے تو یقیناً وہ سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اگر وہ اس میں شکست کھاتا ہے تو یہ مشکل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے