ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت کرکٹ میچ شہر کے مختلف مقامات پر دکھائے جائیں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اے پی پی ) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے کل کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹی20 ورلڈ کپ میچ کو دکھانے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں، ضلع وسطی میں تعلیمی باغ اور بی اماں پارک، ضلع شرقی میں ہل پارک اور سفاری پارک جبکہ ضلع جنوبی میں بیچ ویو پارک میں براہ راست میچ دکھانے کے لئے بڑی اسکرین نصب کی جائے گی جہاں شہریوں کے لئے داخلہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہوسکے گا، یہ اقدام کراچی کے شہریوں کی ورلڈ کپ خصوصا پاک بھارت کرکٹ میچوں سے گہری دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں