English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکا‘ 4 افراد ہلاک

منگولیا (چین): دھماکے کے بعد کیمیکل پلانٹ سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خطے منگولیا میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میںبتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی وژن کے مطابق دھماکا الکسالیگ شہر میں تقریباً 11 بجے ژونگ گاؤ کیمیکل کمپنی کے پلانٹ میں ہوا۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے، اور اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ہفتے کے روز قابو پالیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے