English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،عوامی ورکرز پارٹی کامہنگائی کیخلاف احتجاج

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے سندھ کے صدر کامریڈ بخشل تھلھو، کامریڈ رمضان، حیدر لغاری اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مہنگائی، بیروزگاری اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے، عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہیں حکمران آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور دوسری جانب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نالائق حکومت کو ہٹایا جائے اور مہنگائی میں کمی کی جائے اور لوگوں کو روزگار فراہم کر کے بے روزگاری میں کمی لائی جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے