حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ نااہل نیازی حکومت نے تو ڈکٹیٹرشپ میں تمام پچھلے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے پاکستان کے عوام کو انہیں ووٹ نہ دینے کی سزا بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناکر دی جا رہی ہے، کچھ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی سونامی لاکے انہیں بھوک و افلاس اور بیروزگاری سے تنگ کرکے خودکشی کرواکے مارا جا رہا ہے تو کچھ عوام کو پرامن احتجاج کرنے پر انہیں مشتعل کرکے انہیں گولیوں سے ماراجا رہا ہے ، مخالف سیاسی لیڈران پر جھوٹے مقدمے بناکر انہیں بے گناہ پابند سلاسل کیا جاتا ہے جس کی مثال پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا بے گناہ دو سال قیدرہنا ہے اگر عدالت انہیں انصاف نہیں دیتی تو نیازی نیب گٹھ جوڑ انہیں کبھی بھی آزاد ہونے نہیں دیتا۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرکے انصاف، حق سچ اور جمہوریت کی فتح کروائی، اب بھی نیازی کے درباری وزیر روزانہ ٹی وی پر آکرسیاسی لیڈران کیخلاف گندی زبان استعمال کر رہے ہیں اور بار بار کہتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم انہیں این آر او نہیں دیں گے انہیں ایسا لفظ استعمال کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
