English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شرجیل میمن پر فرد جرم عائد

القمر

 کراچی: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا۔

نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 2.43 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہیں، ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان شامل ہیں، دیگر ملزمان میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، ذیشان اور وسیم سہیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس 2019ء میں قائم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے