English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کرلینا ہوں گے،بلاول

القمر

لاڑکانہ (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے، 29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سچل کالونی میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول زرداری کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور حل سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بلاول زرداری ضلع کے مسائل کے حل کے حوالے سے کارکنان و عہدیداران و معززین سے مکالمہ کرتے رہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ بلاول زرداری نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے بعد عوام کو ایسے بحرانوں میں پی پی پی کا کردار یاد دلانے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں نہ صرف روزگار ملا بلکہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اضافہ ہوا۔ عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے