ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی نظریاتی کونسل کا خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے 12 ربیع الاول کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین قبلہ ایاز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام سے متعلق قرارداد پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں خاتون کو حور بنانے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان میں خاتون کو حور کے طور پر پیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایسے خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ ربیع الاول ہو یا کوئی مذہبی عقائد، غیر ضروری دکھاوے سے روکنے کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے، مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کی جائے۔

اجلاس میں مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں نعت خوانی، مرثیہ قصیدے اور نوحے کی گانے کی طرز پر پیش کرنے کی بھی سختی سے مخالفت کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی رسومات کے معیارات سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں