English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے ہیں، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی(اسٹریٹیجک) شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی (اسٹریٹیجک) شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور سعودی عرب کا وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں، ان کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے، سعودی عرب کے وژن 2030 کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے