English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی گئی

القمر

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران گلف ائیر کی پرواز کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق ابتدا میں اہلکاروں نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں  تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، پکڑے گئے منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے