English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف عوامی نہیں سازشی آدمی ہیں، فواد چوہدری

القمر

 اسلام آباد /  اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں سازشی آدمی ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے لیے لائحہ عمل لارہے ہیں، وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے لوگوں سے زمینیں خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا ریسپانس ملا ، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتا نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔

یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس؛ عوام سے زمین خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاﺅس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمے دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورت حال سے دوچار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے