ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 9 نومبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد: پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 9 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 5 کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر۔13، گرلز انڈر۔15، گرلز ۔17، گرلز۔19 اور یونیورسٹی (اوپن) کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

منیجرز میٹنگ 8 نومبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں