English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف کیسز میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخکردی۔ سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ہونی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے پیش رفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔ وکیل جاوید اقبال وینس نے کہا کہ ہندو مندر کی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر منسوخ کردی کیونکہ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی تھی کہ گرین ایریاز (سرسبز مقامات) میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں انہیں کینسل کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے